بھارت بلوچستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردکاروائیوں میں ملوث ہے ، دہشت گرد تنظیموں بی ایل اے ،بی آراے اور بی ایل ایف کو اسلحہ اور مالی مدد فراہم کر کے ہمارے سرحدی علاقوں میں استعمال کیا جارہاہے ،دہشت گردوں کے پاس ہتھیار ڈالنے اور مرنے کے سوا کوئی تیسرا آپشن نہیں،بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایف سی کے جوانوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،انسپکٹر جنرل ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا قبائلی عمائدین کے اجتماع سے خطاب
جمعرات 30 جولائی 2015 21:53
نوشکی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) انسپکٹر جنرل ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہاہے کہ بھارت بلوچستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردکاروائیاں کررہا ہے،بھارت دہشت گرد تنظیموں بی ایل اے ،بی آراے اور بی ایل ایف کو اسلحہ اور مالی مدد فراہم کرکے انھیں ہماری سرحدی علاقوں میں استعمال کررہاہے،دہشت گردوں پاس صرف ہتھیار ڈالنے اور مرنے کے لئے علاوہ کوئی تیسرا آپشن نہیں،بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کے صفایا کے لئے ایف سی کے جوانوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ نوشکی کے موقع پر ایف سی ہیڈ کوارٹر میں قبائلی وعوامی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیربادینی،میر کریم نوشیروانی،سابق وفاقی وزیر سردارعمر گورگیج،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردارآصف شیر جمالدینی،کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء مظہرالحسن ،ڈپٹی کمشنر حمید اﷲ ناصر،ڈی پی او نذرجان بلوچ ودیگر بھی موجود تھے،اس سے قبل آئی جی ایف سی بذریعہ ہیلی کاپٹر نوشکی پہنچے تو ایف سی کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی،قبائلی عمائدین،عوامی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی نے کہاپاکستان کی اہمیت اور حیثیت صرف بلوچستان کی وجہ سے ہے اور پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے ،اﷲ پاک نے اس خطہ کو مالامال بنادیاہے مگر چند عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کریں،کالعدم تنظیموں کے سربراہوں کے اپنے بچے اور رشتہ دار بیرون ملک پڑھتے ہیں مگر یہاں وہ عام عوام کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں اور یہاں کے لوگوں کو ابھی تک خانہ بدوش کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیاہے ،انہوں نے کہ فوج اور ایف سی ہماری اپنی عوام کے محافظ ہیں اور عوام کے تحفظ کے لئے ہی جوان اپنے جانوں پر کھیل رہے ہیں،دہشت گردوں کے خلاف جنگ صرف فوج اور ایف سی کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے اور ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے کہ ہم دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مربوط تعاون کریں،اور انہیں اپنے درمیان جگہ نہ دیں ،ریاست کے خلاف کھڑے ہونے والوں کے لئے صرف مرنے کے کوئی دوسری چوائس نہیں ہے ،سانحہ کھڈکوچہ میں معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گردوں کو نہ مارتے تو کیاکرتے،کسی دہشت گرد کو مارنے سے ہمیں کوئی خوشی نہیں ہوتی مگر بدقسمتی سے دہشت گردوں نے اپنے لئے کوئی اور آپشن ہی نہیں رکھاہے ،انہوں نے کہاکہ چند دہشت گرد پوری قوم کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ،لوگ جاگ چکے ہیں ،لوگوں میں شعور بیدار ہواہے ،پنجگور میں جہاں پہلے امن کی صورتحال خراب تھی ،ایف سی نے وہاں لوگوں کی حفاظت کی اور تعلیم وصحت کے سہولیات بھی فراہم کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ایف سی میں اصلاحات لائی گئی ہیں اور ایف سی کے جوانوں کو چیک پوسٹوں اور دوران آپریشن لوگوں کی عزت نفس اور عورتوں کے تقدس اور حرمت کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے ایف سی کے چالیس سے زائد سکول ہیں جہاں بچوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم دی جارہی ہے جبکہ ایف سی کے ہسپتالوں میں بہترین صحت کے سہولیات دی جارہی ہیں،ریکوڈک اور سیندک پراجیکٹ سمیت تمام پراجیکٹس پر پہلا حق لوکل لوگوں کا ہوتاہے ،اسموقع پر ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے آئی جی ایف سی کی توجہ گزنلی زیروپوائنٹ کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زیرو پوائنٹ کو فعال بناکر علاقہ سے بیروزگاری کے خاتمے کے لئے کرداراداکیاجائے ،جس پر آئی جی ایف سی نے کہاکہ زیروپوائنٹ کو فعال بنانے کے حوالے سے چند سیکورٹی کے مسائل درپیش ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.