الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ممبران کیلئے فارم اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوا دئیے

جمعرات 30 جولائی 2015 22:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے لئے پنجاب اسمبلی کے ممبران کے لئے فارم اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوا دئیے ۔

(جاری ہے)

گوشوارے 30ستمبر 2015ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں اور اس حوالے سے تمامم ممبران اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا۔مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ممبران اسمبلی کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔