پنجاب حکومت کی ہدایت پربورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے ڈینگی ڈے منا یا

جمعرات 30 جولائی 2015 22:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پنجاب حکومت کی ہدایت پربورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے ڈینگی ڈے منا یا،چےئر مین بو ر ڈ ڈاکٹر محمد ظریف نے بورڈ ملازمین اور آفیسرز کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے لیکچر دیا، پوسٹرز تقسیم کیے گئے،تمام دفاتر کی مکمل صفائی اورسپرے کروایاگیااورپھربورڈ ملازمین اور افسران نے واک میں شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈینگی واک بورڈ کمپلیکس سے شروع ہوئی اورمو ر گا ہ با زا ر کا چکر لگا کر بورڈ کمپلیکس پر ہی اختتام پذیر ہوئی ، اس دوران چیئرمین بو ر ڈ ڈاکٹر محمد ظر یف کی سربراہی میں ڈینگی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر چےئرمین بورڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگی سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ڈینگی سے ڈرنا نہیں ڈینگی کو ڈرانا ہے اگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور ارد گرد کے ماحول کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق صاف ستھرا رکھا جائے تو ڈینگی کے پھیلنے کا تدارک کیا جا سکتا ہے عوام میں صرف آگہی کی ضرورت ہے، بورڈ ملازمین پمفلٹ اور ڈینگی بچاؤ مہم کا پیغام گھر گھر پہنچا یں ۔

متعلقہ عنوان :