پاکستان کیخلاف بھارت کا نیا ڈرامہ، جالندھر میں پاکستانی خاتون گرفتار کرنے کادعویٰ
فیضان ہاشمی جمعہ 31 جولائی 2015 11:30
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی2015ء)بھارتی سرکاراوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے اور مردوں کا سامنا کرنے کی بجائے مبینہ طورپرملک میں موجود ایک پاکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہر جالندھر میں ریلوے حکام نے پاکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے ،سمجھوتہ ایکسپریس میں کارروائی کے دوران متعلقہ حکام نے پاسپورٹ مانگا لیکن خاتون متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی جس پر 27سالہ خاتون کو حراست میں لے لیاگیا۔
خاتون کی شناخت چاند خان کے نام سے ظاہر کی گئی جو کراچی کی رہائشی ہے اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے ۔ دوسری طرف پاکستانی نیوز چینل کے مطابق خاتون اپنے ماموں کیساتھ درگاہ پر حاضری دینے گئی تھی اور بچھڑگئی ، خود معلومات نہیں ہیں ۔(جاری ہے)
ون انڈیانامی ویب سائٹ نے ایک افسر کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ خاتون متضاد بیانات دے رہی ہے جس پر مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاہم جالندھر پولیس خاتون کی اصل شناخت کا تاحال تعین نہیں کرسکی ، وہ کراچی کی محسوس ہوتی ہے تاہم خاتون کاکہناتھاکہ وہ لاہور سے ٹرین میں سوار ہوئی ۔
ابتدائی پوچھ گچھ میں خاتون نے بتایاکہ وہ دہلی جارہی تھی ، درگاہ پر حاضری دیناچاہتی ہے تاہم وہ اس درگاہ سے متعلق واضح نہیں کرسکی جہاں وہ حاضری دیناچاہتی ہے ۔ یہاں یہ امرقابل غور ہے کہ عمومی طورپر سمجھوتہ ایکسپریس جالندھر میں نہیں رکتی تاہم ریلوے پولیس نے حکم دیاکہ ٹرین کو روکا جائے اور خاتون کو پوچھ گچھ کیلئے لے گئے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.