سپریم کورٹ میں پولیس فنڈ سے متعلق کیس کی سماعت ، آئی جی سندھ کی پیش کی گئی رپورٹ ایک مرتبہ پھر مسترد
جمعہ 31 جولائی 2015 12:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ نے پولیس کے تفتیشی فنڈ سے متعلق کیس کی سماعت میں آئی جی سندھ کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ ایک مرتبہ پھر مسترد کردی‘ عدالت نے زیر تفتیش مقدمات کی تفصیل معلوم نہ ہونے اور ایس ایس پی جیکب آباد کا تبادلہ کرنے پر آئی جی سندھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کرلیا‘ عدالت نے اگلی سماعت پر سیکرٹری فنانس کو فنڈز کی فراہمی کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت چار اگست تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس کے تفتیشی فنڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے)
آئی جی سندھ نے عدالت میں پیش ہو کر فنڈز سے متعلق رپورٹ جمع کرادی تاہم عدالت کی طرف سے آئی جی سندھ کی رپورٹ پر ایک مرتبہ پھر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ریمارکس دیئے گئے آئی جی سندھ آپ اپنے جواب سے عدالت کو مطمئن نہیں کرپارہے جس پر آئی جی سندھ نے بیان دیا کہ کراچی میں تفتیشی فنڈز کے لئے ڈیٹا مکمل نہیں ہے۔
عدالت کی طرف سے ریمارکس دیئے گئے کہ حیدر آباد کے فنڈز کا جائزہ لیں تو3616مقدمات میں تیس لاکھ روپے جاری کئے گئے جائزہ لیں تو 829روپے فی مقدمہ تفتیش کے لئے دیئے گئے۔ آئی جی سندھ آپ کے آنے کے بعد کرپشن میں تین گنا اضافہ ہوا آپ کو بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر خریدنے کی فکر تو ہے پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کی کوئی پرواہ نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.