عراق میں شدید گرمی ، حکومت نے چار دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا

جمعہ 31 جولائی 2015 14:23

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) عراق میں شدید گرمی کے باعث حکومت نے چار دن کی سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق بغداد سمیت عراق کے کئی شہر ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

(جاری ہے)

شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ندی اور تالابوں کا رخ کر رہے ہیں۔ ٹھنڈے مشروبات اور ٹوپیوں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرمی کی شدید لہر چار دن تک جاری رہے گی۔ درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے عراقی حکومت نے جمعرات سے اتوار تک چھٹی کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :