ملا عمر کی موت چھپانے کیلئے علماء کرام سے فتوی لیا تھا، افغان طالبان شوریٰ
جمعہ 31 جولائی 2015 14:46
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) افغان طالبان شوریٰ نے امیر المومنین ملاعمر کی موت چھپانے کیلئے علماء کرام سے فتوی لیا تھا، ملا عمر کی ہلاکت افغان طالبان کیلئے بڑا دھچکا تھی،.2013ء میں ملا عمر کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر آجاتی تو افغانستان میں جاری جہاد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا، ملا عمر کی تدفین خفیہ مقام پر ہوئی ہے، خفیہ مقام کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ نئے امیر المومنین ملا عمر منصور کریں گے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان شوری کے عہدیدار نے بتایا کہ امیر المومنین ملا عمر افغان طالبان کا بڑا اثاثہ تھے ان کی موت نہ صرف ہمارے لئے بلکہ افغانستان اور پاکستان کے طالبان کیلئے بڑا سانحہ تھا، عہدیدار نے مزید بتایا کہ ملا عمر کی تدفین افغانستان کے سرحدی علاقے ضلع نوزاداد کے گاؤں نزبی میں کی گئی، نماز جنازہ میں طالبان شوری کے چند طالبان رہنماؤں اور ملا عمر کے لواحقین نے شرکت کی، ملا عمر کی موت کی خبر کو چھپانے کیلئے افغان طالبان شوری نے علماء کرام سے فتوی لیا تھا جس کا مقصد افغان جہاد کو نقصان سے بچانا تھا اس لئے افغان عوام کے ساتھ ساتھ افغان طالبان سیاسی شوری کو بھی اس خبر سے لاعلم رکھا گیا ،2013 میں ملا عمر کی موت کے بعد تمام معاملات اور فیصلے افغان طالبان شوری کی مشاورت سے چلائے جارہے تھے جس میں نئے امیر المومنین ملا اختر منصور تمام امور کی نگرانی خود کر رہے تھے، بی بی سی کی رپورٹ کے بعد افغان طالبان شوری نے فیصلہ کیا کہ یہ موقع ہے کہ ملا عمر کی موت کی خبرکی تصدیق کر کے نئے امیر کا اعلان کیا جائے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.