اوسلو: سٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ میں پاکستانی فتوحات کا سلسلہ جاری

جمعہ 31 جولائی 2015 15:21

اوسلو: سٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ میں پاکستانی فتوحات کا سلسلہ جاری

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ناروے میں جاری سٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ میں پاکستانی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستانی سٹریٹ چلڈرن ٹیم کا سامنا لورنسکوگ کلب سے تھا جنہیں پاکستانی بچوں نے آسانی کے ساتھ دو صفر سے شکست دی۔ پاکستانی سٹریٹ چلڈرنٹیم کی یہ مسلسل چوتھی فتح تھی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کا سامنا ایچ او ڈی ڈی کلب سے تھا۔

(جاری ہے)

اسے بھی پاکستانی سٹریٹ چائلڈ نے دو صفر سے آؤٹ کیا تھا۔ ابتدائی دو میچز میں بھی پاکستان سٹریٹ چائلڈ نے ناروے کے مقامی کلبز کا سامنا کیا تھا۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستانی سٹریٹ چائلڈ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ اس سے قبل ٹیم نے ایک بار ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی تاہم وہ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔سیمی فائنل میں پاکستان کے حریف کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم پاکستانی سٹریٹ چائلڈ کی پرفارمنس کی وجہ سے امید کی جارہی ہے کہ ٹیم آسانی کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔