حکومت نے سرکاری ملازمین کی رہائشی سکیم کیلئے 18 ہزار ایکڑ اراضی حاصل کر لی
جمعہ 31 جولائی 2015 16:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ آئینی اداروں کے ملازمین سمیت صحافیوں کو حکومت کی رہائشی سکیموں میں مقررہ کوٹے کے مطابق پلاٹ فراہم کئے جائیں گے۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کی رہائشی سکیم کیلئے 18 ہزار ایکڑ اراضی حاصل کر لی ہے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی نے ممبران قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب‘ ڈاکٹر شندرہ منصب علی کی جانب سے بھارہ کہو ہاؤسنگ سکیم میں آئینی اداروں کے ملازمین کو الاٹمنٹ لیٹر جاری کئے جانے کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کیلئے 18 ہزار ایکڑ زمین حاصل کی ہے اور تمام سرکاری ملازمین کو پلاٹ فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ جن سرکاری ملازمین نے پہلے درخواستیں دی ہیں ان کو پہلے پلاٹ کے الاٹمنٹ لیٹر دیئے جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے ملازمین کے کوٹے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور اس سکیم کے تحت 7 اگست تک صحافیوں سے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں جس کے بعد الاٹمنٹ لیٹر جاری کئے جائیں گے۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ نے بتایا کہ دیر بالا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر کرائے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مالک مکان نے بند کیا ہے جو کہ وہاں پر عملے کی کوتاہی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیر بالا میں دفتر کے معاملات جلد طے ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسعت دیکر 118 ارب روپے کر دیا گیا ہے اور مستقین کو میرٹ کی بنیاد پر اس پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.