انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں ٗطلال چوہدری
فیصلے کے بعد عمران خان عدلیہ مخالف مہم چلارہے ہیں ،پی ٹی آئی کمیشن کے فیصلے پرٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئی ٗمیڈیا سے گفتگو
جمعہ 31 جولائی 2015 17:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن )کے رکن اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان دانستہ طور پر عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں،جب کوئی ثبوت نہیں ملاتوکمیشن نے فیصلہ سنایا۔
(جاری ہے)
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے جتناوقت مانگاکمیشن نے دیا،آراوز کیخلاف نوے روز میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیاجاسکا،فیصلے کے بعد عمران خان عدلیہ مخالف مہم چلارہے ہیں ،پی ٹی آئی کمیشن کے فیصلے پرٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئی۔
طلال چوہدری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب مثبت بات کاجواب بھی مثبت طریقے سے دیا جاتا ہے،پچھلے کمیشن کی رپورٹ پر آپ کی پارٹی میں اختلافات ہیں،آپ کے کارکنان آپ سے سوال کر رہے ہیں کہ کمیشن کیوں بنوایا،ایک اور کمیشن بناکر آپ کو شرمندہ کرنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے افتخار چودھری اور فخرو بھائی کی تعریفیں کرتے رہے بعد میں دونوں شخصیات کے ساتھ جو کیا سب نے دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ (ن )لیگ تحریک انصاف کو فیس سیونگ نہیں دے سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.