چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے تشدد کا شکار 2کمسن گھریلو ملازماؤں کو تحویل میں لے لیا
بازیاب بچیوں میں 8سالہ سونیا اور 9سالہ سنیہا شامل،بچیوں کو مالک گھر میں قید کرکے چلے جاتے اور تشدد بھی کرتے تھے
جمعہ 31 جولائی 2015 19:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی ہدایت پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے سمن آباد میں ریسکیو آپریشن کے ذریعے تشدد کا شکار 2کمسن گھریلو ملازماؤں کو تحویل میں لے لیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دی گئی کہ سمن آباد آریہ نگر کے علاقے میں حبیب الرحمان نامی شخص کے گھر دو بچیاں کام کرتی ہیں او ر ان پر مالک کی جانب سے تشدد کیا جا تا ہے۔
جس پر چیئر پرسن صبا صادق کی ہدایت پر بیورو کی ریسکیو ٹیم نے متعلقہ علاقے کی پولیس کے ہمراہ بچیوں کو بازیاب کرایا۔ ان بچیوں کو مالک گھر میں قید کرکے چلے جاتے اور تشدد بھی کرتے ۔ بازیاب کرائی گئی بچیوں میں 8سالہ سونیا اور 9سالہ سنیہا شامل ہیں۔(جاری ہے)
سونیا کا تعلق بھائی پھیرو سے جبکہ سنیہا کا تعلق کامونکی سے ہے۔ ان بچیوں کے مطابق مالک ان دونوں بچیوں پر تشدد کرتا اور اکثر اوقات گھر میں قید کرکے اپنی فیملی کیساتھ چلا جاتا۔
جمعہ کی صبح بھی مالک ان بچیوں کو قید کرنے اپنے بچوں کے ساتھ چلا گیا۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ ان بچیوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں لیا جا رہا ہے اور ان کے والدین سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان بچیوں کو ادارہ ہذا کی جانب سے مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچیاں یہاں بیورو میں ہی مقیم رہے گی جہا ں اسکی نفسیاتی و جسمانی صحت و نشوونما کی بہتری پر توجہ دی جائے گی اور ایسے درندہ صفت لوگوں کے بارے میں سخت قانونی چارہ جوئی و کاروائی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.