مسلم دشمن اقدامات کی وجہ سے بھارت کے چہرے سے سیکولر ازم کا نقاب اتر گیا ہے‘ حافظ طلحہ سعید

دوقومی نظریہ ایک اٹل حقیقت ہے، اس سے صرف نظر کرنا ناممکن ہے‘ جماعۃ الدعوۃ شعبہ اساتذہ کے مسؤل کا خطاب

جمعہ 31 جولائی 2015 19:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ شعبہ اساتذہ کے مسؤل حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ مسلم دشمن اقدامات کی وجہ سے بھارت کے چہرے سے سیکولر ازم کا نقاب اتر گیا ہے، دوقومی نظریہ ایک اٹل حقیقت ہے، اس سے صرف نظر کرنا ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد توحید جوہر ٹاؤن میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں مردو خواتین نے انکی امامت میں نماز جمعہ ادا کیا۔ حافظ طلحہ سعید نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ نظریہ پاکستان کو نوجوان نسل کے ذہن سے نکال دیا جائے تاکہ پاکستان کو نظریاتی و جغرافیائی طور پر کمزور کیا جا سکے، دو قومی نظریہ، نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے۔ ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف مذہبی و معاشرتی اقدار کی حامل ہیں۔

(جاری ہے)

مگر افسوس کہ وطن ِ عزیز میں دو قومی نظریہ کو نصاب سے نکلوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اساتذہ جماعۃ الدعوۃ احیائے نظریہ پاکستان کے لیے بھرپور تحریک چلائے گی، انھوں نے کہا کہ ماہ اگست میں ہم تمام بڑے شہروں میں نظریہ پاکستان اساتذہ سیمینارز منعقد کریں گے تاکہ اس سازش کے خلاف شعور بیدا ر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر قانونی ضابطوں کو بالائے طاق رکھ کر افضل گرو اور یعقوب میمن کو پھانسی دے کر اور بابری مسجد کی شہادت کے مجرموں کو سزا سے بچا کر بھارت نے مسلمانوں کو ایک بار پھر یہ پیغام دیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور ہندوؤں کے لیے الگ الگ قوانین ہیں۔

متعلقہ عنوان :