تحریک انصاف نے وجیہہ الدین احمد کے سینئر پارٹی رہنماؤں کی رکنیت سے متعلق بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیدیا
جسٹس وجیہہ الدین قابل احترام ،تحلیل شدہ ٹربیونل کے ذریعے کئے گئے فیصلوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا، ترجمان پی ٹی آئی
جمعہ 31 جولائی 2015 21:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے ترجمان نے جسٹس(ر) وجیہہ الدین احمد کے سینئر پارٹی رہنماؤں کی رکنیت سے متعلق بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان جسٹس وجیہہ الدین احمد کا احترام کرتے ہیں تاہم ایک تحلیل شدہ ٹربیونل کے ذریعے کیے گئے فیصلوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نہ صرف جماعت کے اندر انتخابات منعقد کروائے بلکہ انتخابی عمل کے دوران سامنے آنے والی شکایات کی تحقیقات کیلئے باقاعدہ الیکشن ٹربیونل مقرر کیا جس کی سربراہی پر جسٹس وجیہہ الدین احمد کو مقرر کیا گیا۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے ٹربیونل نے پوری آزادی کے ساتھ اپنی کارروائی مکمل کی اور انتخابی عمل کیلئے اپنی جامع سفارشات پیش کیں جنہیں چیئرمین تحریک انصاف نے نہ صرف قبول کیا بلکہ ان کے نفاذ کیلئے اقدامات بھی اٹھائے، تاہم چیئرمین کی جانب سے ٹربیونل کی تحلیل کے بعد بھی اپنے دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہوئے متنازعہ انداز میں ٹربیونل کی کارروائی جاری رکھنا اور ایسے فیصلوں جن کی کوئی قانونی واخلاقی حیثیت نہیں کے ذریعے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے بارے میں تلخ آمیز اقدامات کی ترویج افسوسناک ہے۔
ان کے مطابق جسٹس وجیہہ الدین احمد کا تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے جس کا پارٹی کی پالیسی سے کوئی تعلق ہے نہ اس کی تائید کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.