حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پٹرول 1.3، لائٹ ڈیزل4.92روپے اور ہائی اوکٹین 1.2 روپے فی لٹرسستا

گزشتہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکنے کیلئے حکومت کوڈھائی کروڑروپے کی سبسڈی دیناپڑی ،اس وجہ سے اگست کیلئے قیمتوں میں توقعات سے کم کمی کی گئی

جمعہ 31 جولائی 2015 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی قیمت 1روپیہ3پیسے، ہائی اوکٹین ایک روپیہ 2پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے 6پیسے ،تیل مٹی4روپے83پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل4روپے92پیسے فی لیٹرسستاہوگیا،نئی قیمتوں کا قیمتوں اطلاق جمعہ کی رات سے ہوگیا، وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے کہاکہ گزشتہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکنے کیلئے حکومت کوڈھائی کروڑروپے کی سبسڈی دیناپڑی تھی جس کیوجہ سے اگست کیلئے قیمتوں میں توقعات سے کم گھٹائی گئیں۔

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈارنے وزیراعظم کی منظوری کے بعد آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرہوئے کہاہے کہ اگست 2015کیلئے پٹرول کی قیمت 1روپیہ3پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے 6پیسے ، ہائی اوکٹین ایک روپیہ 2پیسے، تیل مٹی4روپے83پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں4روپے92پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے چھ پیسے کمی کی گئی ہے، قیمتوں پر اطلاع رات بارہ بجے سے شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یکم جولائی 2015کوعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواتھالیکن حکومت نے فیصلہ کیاتھاکہ جولائی کے مہینے میں تیل کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں اسطرح حکومت نے گزشتہ ماہ عوام کوڈھائی کروڑروپے کی سبسڈی دی اب اگست کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی جوقیمتیں کم کی جارہی ہیں اسکے باوجودحکومت کوجزوی طورپرجولائی کے مہینے کاآدھاخسارہ پوراکرلے گی۔