کراچی، محکمہ انسداد تجاوزات نے حیدری اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے علاقے سے تجاوزات کو صاف کردیا

جمعہ 31 جولائی 2015 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران جمعہ کی شام حیدری اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے علاقے سے تجاوزات کو صاف کردیا اس آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ مظہر خان نے کی جبکہ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر رفیق شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمجید اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے، تجاوزات کے خلاف اس کارروائی میں حیدری اور اطراف کے علاقوں سے شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر لگنے والے مختلف ٹھیلے، پتھارے، پان کے کیبن اور دیگر تجاوزات کو ضبط کرلیا گیا ، واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ازخود تجاوزات کا خاتمہ کردیں وگرنہ کارروائی کی صورت میں انہیں مالی نقصان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :