سرفراز بگٹی ن کاسیلاب متاثرہ اضلاع ک کا دورہ، وزیر اعلی کو صورتحال سے آگاہ کیا
متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے علاوہ متاثرین اور قبائلی معتبرین اور معززین سے بھی ملاقاتیں کی گئیں، ا لورالائی میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، قلعہ سیف اللہ میں ایک چھوٹی بستی متاثر ہوئی تھی لیکن متاثرین کو فوری طور پر راشن و دیگر امدادی سامان پہنچایا گیا ، موسیٰ خیل اور شیرانی کمے اضلاع میں تین افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں، ژوب ، شیرانی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کی تحصیل بیکڑ میں بارشوں اور سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ ژوب شہر کے دو حفاظتی بندات بہہ جانے سے آخری حفاظتی بند کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جس کی حفاظت اور مزید مضبوطی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، بریفنگ
جمعہ 31 جولائی 2015 23:01
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو صوبائی وزیر داخلہ و پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میرسرفراز بگٹی نے بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے اضلاع کے دورے کے بعد واپسی پر مذکورہ علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال ،جانی و مالی نقصانات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی بھی موجودتھے، صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے و داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سیلا ب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے علاوہ متاثرین اور قبائلی معتبرین اور معززین سے بھی ملاقاتیں کی گئیں، انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث لورالائی میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، قلعہ سیف اللہ میں ایک چھوٹی بستی متاثر ہوئی تھی لیکن متاثرین کو فوری طور پر راشن و دیگر امدادی سامان پہنچایا گیا ، موسیٰ خیل اور شیرانی کمے اضلاع میں تین افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں، ژوب ، شیرانی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کی تحصیل بیکڑ میں بارشوں اور سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ ژوب شہر کے دو حفاظتی بندات بہہ جانے سے آخری حفاظتی بند کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جس کی حفاظت اور مزید مضبوطی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، صوبائی وزیر نے بتایا کہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور ہنگامی حالات کے باوجود ضلع موسیٰ خیل کاڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، بارکھان میں عیشیانی کے علاقے میں ڈیم کی ناقص تعمیر کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.