نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما منورتالپور کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا

ہفتہ 1 اگست 2015 12:22

نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما منورتالپور کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست2015ء) نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما منورتالپور کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ۔ ،میڈ یا رپورٹس کے مطابق منور تالپور پر ترقیاتی کاموں کا بجٹ دیگر جگہوں پر خرچ کرنے کی شکایت کی گئیں ہیں جس پر ان کے خلاف کارروائی کرنے کا آغاز کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین نیب نے منور تالپور کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں کیا جس کے بعد نیب حکام نے منور تالپور کے خلاف موصول ہو نے والی شکایات کی تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :