نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے بڑھتے ہو ئے رحجانات کے باعث خطرناک بیماریاں پیدا ہو رہی
ہفتہ 1 اگست 2015 14:48
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے بڑھتے ہو ئے رحجانات کے باعث خطرناک بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں ۔ سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیوں کی حدود میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کے باوجود اس کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ اور کینٹینوں ، دکانوں میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے طلباء اور نوجوانوں کو سگریٹ کی فروخت جاری ہے خیبر پختونخوا میں اب تک کسی بھی دکاندار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جا چکا ہے ۔
ملک میں چھ سے پندرہ سال کے عمر کے بارہ سو نوجوان روزانہ سیگریٹ نوشی میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ تمباکو نوشی سے 1645مرد اور 442خواتین ہر ہفتے موت کا شکار ہو رہی ہے ۔ پانچ سو پاکستانی سگریٹ نوشی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں ۔(جاری ہے)
سگریٹ نوشی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں میں گلے کا کینسر ، پھپھڑوں کا سرطان ، اور معدے کے امراض شامل ہیں پبلک مقامات، پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی کے استعمال پر پا بندی عائد ہے تاہم بعض ڈاکٹر اور سرکاری افسران خود بھی پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرتے نظر آتے ہیں ۔
صوبے میں سگریٹ کے علاوہ نسوار کے استعمال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ نسوار کے استعمال میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی سر فہرست ہے ۔ جبکہ سگریٹ نوشی میں زیادہ تر نوجوان خواتین ، سٹوڈنٹ بھی سر فہرست نظر آ رہی ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.