کاشتکار بینگن کی بہتر پیداور کے لیے مناسب دیکھ بھال اور بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت اقدامات کریں،ماہرین زراعت

ہفتہ 1 اگست 2015 16:45

فیصل آباد ۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ماہرین زراعت نے بینگن کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہتر پیداوار کے حصول کے لیے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اور اسے ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت اقدامات کریں ۔ ایک ملاقت کے دوران انہوں نے بتایا کہ تنے کی سنڈی تنے اور شاخوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس کے وجہ سے نہ صر ف تنا اور شاخیں سوکھ جاتی ہیں بلکہ پودے کی پیداواری صلاحیت بھی ختم ہوجاتی ہے پھل کی سنڈی پھل پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے حملہ شدہ پھل کھانے کے قابل نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ پھل تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ سے متاثرہ پھل پھول شاخیں اور تنے کاٹ کر زمین میں دبا دیں اور فصل پر لارس بین یا طال سٹار 4سے 5سی سی ملا کر سپرے کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چست اور سفید مکھی فصل کے پتوں کا رس چوستے ہیں اور شدید حملہ کی صورت میں فصل کو نقصان پہچانے کے علاوہ بیماریاں پھیلانے کا باعث بھی بنتے ہیں ۔ جست تیلے کے تداک کے لیے ٹیماران یا سنڈافاسٹ جبکہ سست تیلہ کے تدارک کے لیے ایڈوانچ ڈیلٹا فورس یا پولو 4سے 5سی سی پانی میں ملا کر سپرے کیا جا ئے ۔

انہوں نے کہا جوئیں خشک موسم میں فصل کا رس جوس کر پیداواع کو متاثر کرتیں ہیں ان نے تدارک کے لیے فینٹرویتھیان4سے5سی سی فی لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پھل کے گلاؤ کی بیماری کے حملہ سے قبل پہلے گہرے نشان بن جاتے ہیں جو پھیل کر سارے پھل کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں اور پھل گلنا سڑنا شروع ہوجا تا ہے اس بیماری کے تدارک لے لیے فصل پر مینکوزیب یا ڈائی تھین ایم 45دوگرام فی لٹر پانی میں سپرے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :