ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن احمد علی عتیق کی ریٹائرمنٹ پرخصوصی تقریب کا انعقاد، سوینئر اور تحائف پیش کئے گئے
ہفتہ 1 اگست 2015 21:04
گوجرانوالہ۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن احمد علی عتیق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز اطہر علی خان کی طرف سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن ارشد سعید‘ ڈائریکٹر نیوز چوہدری محمد امجد‘ ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیاضمیر اطہر‘ ڈائریکٹر لاہور ڈویژن عارف چوہدری‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن جاوید یونس‘ پی ایس او اشتیاق امین ملک ‘اکاؤنٹنٹ ثاقب جاوید اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
تقریب میں ڈائریکٹر(ر) احمد علی عتیق کی حکومت پنجاب کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔ ڈی جی پی آر اطہر علی خان نے چوہدری احمد علی عتیق کو محکمہ تعلقات عامہ کی طرف سے سوینئر اور تحائف پیش کئے۔(جاری ہے)
اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ اطہر علی خان نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
محنتی ‘ دیانتدار اور فرض شناس افسران محکمہ کا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ احمد علی عتیق نے اپنی زندگی کے بہترین سال حکومت پنجاب کے لئے خدمات میں صرف کئے۔ محکمہ تعلقات عامہ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان جیسے نفیس طبع اور محنتی افسران محکمہ کے نئے افسروں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ڈائریکٹر (ر) احمد علی عتیق نے ڈی جی پی آر اطہر علی خان اور دیگر ساتھی افسران کا شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.