ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے میونسپل کمشنراشفاق احمد ملاح کے ہمراہ کیماڑی زون میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ 1 اگست 2015 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے میونسپل کمشنراشفاق احمد ملاح کے ہمراہ کیماڑی زون میں اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی افسران اسپرے مہم کی نگرانی کرکے تمام گلی کوچوں اورخصوصا ندی نالوں کے اطراف اسپرے کو یقینی بنائیں ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کا کام تسلسل سے جاری رکھا جائے ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرہ وملبہ کی فوری منتقلی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ندی نالوں کے اطراف رہائش پذیر افرادکو تجاوزات کے ازخود خاتمہ کیلئے تیار کیا جائے موقع پر موجود افسران نے بلدیہ غربی کی حدود میں جاری ندی نالوں کی صفائی ،کچرے کی منتقلی اور تجاوزات کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کے چاروں زونوں میں ندی نالوں کی صفائی کا کام شب وروز جاری ہے ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے وملبہ کی فوری منتقلی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ندی نالوں کے اطراف رہائش پذیر افراد کو ازخود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تیارکیا جارہا ہے ندی نالوں کے اطراف چونے اور جراثیم کش ادویات کے چھٹرکاؤ کا عمل بھی تسلسل سے جاری ہے ۔