پاکستانی گلوکار اسرار بھی بالی ووڈ کے ہو گئے
اتوار 2 اگست 2015 12:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) کوک سٹوڈیو کے گانے شکر ونڈا رے سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار و موسیقار اسرار بھی بالی ووڈ کے ہو گئے، اسرار کی آواز میں گایا گیا گانا افغان جلیبی کترینہ کیف اور سیف علی خان کی فلم فینٹم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ گانا کترینہ کیف پر عکسبند کیا گیا ہے۔ گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی اسرار بھی بالی ووڈ کا حصہ بنے ہیں اور مزید بڑے پراجیکٹس اب ان کا انتظار کر رہے ہیں۔
اسرار نے کوک سٹوڈیو میں شکر ونڈا رے گانے سے شہرت پائی۔ اس کے بعد انہوں نے نشہ نشہ اور سب آکھو علی علی سے اپنی مقبولیت میں اضافہ کر لیا۔ انہیں ہدایتکار کبیر خان نے اپنی فلم میں گانے کا موقع دیا۔ فلم کی موسیقی پریتم نے دی ہے جو پاکستانی گلوکاروں کو اپنی موسیقی میں شامل کرتے رہتے ہیں۔(جاری ہے)
فلم فینٹم ممبئی حملوں کے حوالے سے بنائی گئی ہے، مبینہ طور پر اس فلم میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی بھی کی گئی ہے۔
فلم 28 اگست کو ریلیز ہو گی۔ 30 سالہ سید اسرار شاہ آزاد کشمیر سیتعلق رکھتے ہیں تاہم ان دنوں لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ بالی ووڈ کا حصہ بننے کے بعد امکان ہے کہ ان کا بھی ممبئی آنا جانا لگا رہے گا۔ ان سے قبل عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی خان بھی بالی ووڈ کی گئی بلاک بسٹر فلموں میں سپر ہٹ گانے دے چکے ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.