مسلح افواج کو سلام اور سیلوٹ پیش کرکے غلطی کی، الطاف حسین
فہد شبیر اتوار 2 اگست 2015 14:29
ڈیلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اگست۔2015ء)ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو سلام اور سیلوٹ پیش کرکے بڑی غلطی کی اللہ اس پر مجھے معاف فرمائے۔ امریکا کے شہر ڈیلاس میں ایم کیوایم امریکا کے سالانہ کنونشن کے موقع پر ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ جب سے الطاف حسین اور ایم کیو ایم آئی ہے کراچی کا امن خراب ہوگیا لیکن وہ 1965 میں کراچی میں آبادیوں پر مسلح حملے کا کوئی ذکرنہیں کرتے حالانکہ اس وقت الطاف حسین کی عمر محض 12 سال تھی۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران ایم کیو ایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکیا گیا، سیکڑوں کو تشدد کا نشانہ بناکر معذور اور درجنوں کو گرفتارکرنے کے بعد لاپتہ کردیا گیا، کئی کی لاشیں سڑکوں پر پھینک دی گئیں، اگر بھارت میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو پاکستان میں مہاجروں کا قتل نہ ہوتا، ایم کیو ایم امریکا کے کارکن اقوام متحدہ اور نیٹو کے ہیڈکوارٹر پر جاکر انہیں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کریں اور ان سے کہیں کہ وہ کراچی میں اقوام متحدہ یا نیٹوکی فوج بھیجیں تاکہ وہ وہاں معلوم کریں کہ کس نے قتل عام کیا اورکون کون اس کاذمہ دارتھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے،عطاء اللہ تارڑ
-
رانا ثنا اللہ کووزیراعظم کا مشیر بنائے جانے کے بعدپارٹی کے ناراض راہنماﺅں کو سرکاری عہدے دینے کے لیے فہرستوں کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.