بھارت ڈرپوک ہے ورنہ پاکستان میں مہاجروں کا خون نہ بہتا الطاف حسین
کارکنان اقوام متحدہ ،وائٹ ہاؤس اور نیٹو سے کراچی میں فو ج بھیجنے کا مطالبہ کریں ایم کیو ایم کے قائد کا خطا ب منی لانڈرنگ کا الزام غلط ہےہمارے اکاؤنٹ منجمد کردئیے گئے ہیں مشکل میں گزارا ہورہاہے قائد ایم کیو ایم
اتوار 2 اگست 2015 15:15
ڈیلاس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بھارت خود ڈرپوک ہے غیر ت ہوتی تو پاکستان کی سر زمین پر مہاجروں کا خون نہیں ہونے دیتا۔ وزارت داخلہ نے جن تنظیموں پرپابندی لگائی وہ آج بھی ملک میں سرگرم ہیں کارکنان اقوام متحدہ ،وائٹ ہاؤس اور نیٹو سے کراچی میں فو ج بھیجنے کا مطالبہ کریں امریکا کے شہرڈیلاس میں سالانہ کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑاخطرہ دہشت گردی ہے ۔
وزارت داخلہ نے جن تنظیموں پرپابندی لگائی وہ آج بھی سرگرم ہیں انھوں نے مہاجر صوبہ بنا نے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارت خود بزدل اور ڈرپوک ملک ہے اگر ان میں ذرا سی بھی غیر ت ہوتی تو پاکستان کی سرزمین پر مہاجروں کا خون نہیں ہونے دیتے ۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے کارکنوں کو ہدایت کہ امریکی اخباروں کو خط لکھیں اور پاکستان کی اصل صورتحال سے آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ کارکنان اقوام متحدہ وائٹ ہاؤس اور نیٹو کے سامنے احتجاج کریں اور کراچی میں فوج بھیجنے کا مطالبہ کریں۔
الطاف حسین نے کہاکہ ان پر منی لانڈرنگ کا الزام غلط ہے ۔یہاں ہمارے اکاؤنٹ منجمد کردئیے گئے ہیں،بہت مشکل میں گزاراہورہاہے۔انھوں نے کہاکہ ان کی تقریرپرپابندی لگادی گئی ہے تاہم آڈیوکیسٹ کے ذریعے ان کی تقریرساتھیوں تک پہنچائی جائے اور اگر وہ مارے جائیں تو کارکنان تحریک جاری رکھیں اور ماؤں بیٹیوں اوربہنوں کوعزت کی زندگی دلائیںمزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.