پاک فوج اور ملک کے خلاف االطاف حسین کی ہرزا سرائی سے ثابت ہو گیا کہ وہ دشمن کے لئے کام کرتے ہیں؛شہباز شریف
اتوار 2 اگست 2015 17:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج اور ملک کے خلاف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہرزا سرائی سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ دشمن کے لئے کام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طرف سے پاکستان اور پاک فوج کے مخالف بیان پر ردعمل کا اطہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پاکستان کے خلاف الطاف حسین کے واویلے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ رینجرز کا کراچی میں آپریشن کا فیصلہ درست اقدام تھا اور الطاف حسین ملک دشمن عناصر کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاک فوج اور ملک کے خلاف بیان دے کر مہاجرین سمیت 20 کروڑ عوام کے دل زخمی کئے ہیں۔(جاری ہے)
پوری قوم بھارت سے مدد مانگنے والے نام نہاد لیڈروں کے عبرت انجام کی منظر ہے۔
انہوں نے کہا ہے پاک فوج کے خلاف بیان سے الطاف حسین کا اصل اور مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے اور پوری قوم کے سامنے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ الطاف حسین دشمن کے لئے کام کرتے ہیں۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی دفاع کی ضامن ہے۔ فوجی جوان دشمن کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں انکے خلاف بیان بازی دشمن کے عزائم کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ فوجی جوانوں کو اس وقت حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انکے خلاف بیان بازی دشمن کو ایجنڈے کو کامیاب کرانے کی کوشش ہے۔ قوم مسلح افواج اور پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ الطاف حسین کے متنازعہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.