الطاف حسین کی متنازعہ تقریر پر حکومت کے علاوہ پاکستانی عوام کابھی اظہار تشویش
اتوار 2 اگست 2015 20:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کی گئی تقریر پر حکومت کے علاوہ پاکستانی عوام نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے بارہا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کو برطانوی اعلیٰ حکام سے ربطہ کر کے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کو روکنا چاہیے۔
الطاف حسین کی ایسی تقاریر سے محب طن عوام کے جذبات کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے ہمیشہ ہمسایہ ملک کو کراچی میں مداخلت کی پیش کش کی ہے او ران کے کئی کارکن ملک دشمن ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ الطاف حسین پاکستان دشمنوں کیلئے کام کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی الطاف حسین کئی بار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اور اس دفعہ تو حد کر دی جبکہ براہ راست بھارت اور نیٹو فورسز کو کراچی اور پاکستان سے خود مختار اور آزاد ملک میں مداخلت کی دعوت دی۔
عوام نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور برطانوی اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے الطاف حسین کی شر انگیز تقریروں کو روکنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.