اسلام آباد : سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چئیر مین کمیٹی نے آئی ایس آئی اور آئی بی سے بریفنگ طلب کر لی۔
سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 14:10
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : سینیٹ کی قائمہ کمٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا. اجلاس میں رحمان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنسیوں کے پاکستان میں آپریشن اور ان کی مانیٹرنگ پر آئی ایس آئی اور آئی بی بریفنگ دیں . انہوں نے کہا کہ ہماری فون کالز اور انٹر نیٹ تک کی جاسوسی کی جا رہی ہے ہمیں بتایا جائے کہ اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس کیا صلاحیت ہے.
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جاسوسی کے لیے ایسے آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے جن کے سگنلز توڑنا انتہائی مشکل ہے انہوں نے آئندہ اجلاس میں آئی بی اور آئی ایس آئی سے بریفنگ طلب کر لی. اجلاس میں جیلوں میں قید یوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات اور اسلام جیل کی تعمیر کے حوالے سے بھی چئیر مین کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
اجلاس میں اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل پر بھی بریفنگ دی گئی جس رحمان ملک نے اس کی تعمیراتی رپورٹ طلب کر لی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں بتایا جائے کہ جیل کی تعمیر پر اب تک کتنا کام ہوا ہے،انہوں نے جیلوں میں ہونیوالی اصلاحات پر عدم اعتماد کا اظہار کیاا ور کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کو طلب کر لیاسینٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جیلوں میں لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔اسلام آباد کے مضافات میں قائم کچی بستیوں کیخلاف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سی ڈی اے وزارت کے ماتحت نہیں تھی اس لیے اسلام آباد میں کچی بستیوں کے خلاف آپریشن نہیں ہو سکا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.