پی پی پی نے کرپشن مقدمات ‘نیشنل لوجسٹکس سیل کیس اور شیر شاہ پل کیس کی تحقیقات میں سست رفتاری پر متعدد شکایات جمع کرادیں
پیر 3 اگست 2015 14:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کی پبلک آکاوٴنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی جانب سے اسپیکر ایاز صادق کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اہم کرپشن مقدمات ‘نیشنل لوجسٹکس سیل (ایمن ایل سی) کیس اور شیر شاہ پل کیس کی تحقیقات میں سست رفتاری پر متعدد شکایات جمع کروائی گئی ہے جبکہ پی اے سی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں ا پوزیشن رہنما سید خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر کو متعدد شکایات کی گئی ہے کہ پی اے سی کی ہدایات کے باوجود نیب بڑے کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی۔
پیپلز پارٹی رہنما کے ترجمان وقار گیلانی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اسپیکر آیاز صادق کو لکھے جانے والے مراسلے میں قائم علی شاہ نے ان سے درخواست کی کہ وہ پی اے سی کی جانب سے نیب کو دیئے جانے والے کیسز پر تحقیقات کو تیز کرنے کے لیے دباوٴ ڈالیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پی اے سی کی جانب سے نیب اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مختلف کیسز پر تحقیقات کیلئے متعدد مراسلے بھیجے گئے ہیں تاہم دونوں محکموں کی جانب سے تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ متعدد کیسز میں پی اے سی کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کو ڈیڈ لائن بھی دی گئی تاہم دونوں محکموں نے تحقیقات مکمل نہیں کی خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر کو لکھے جانے والے مراسلے کے حوالے سے نیب کے ترجمان نوازش علی نے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی کی نئی قیمت 85 روپے ہو جانے کا امکان
-
آئی سی سی پراسیکیوٹر کی اسرائیلی و حماس قیادت کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست
-
”ہتکِ عزت قانون“ کی آڑ میں آزادی اظہاروابلاغ کے دستوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری ہے
-
علی باقری ایران کے عبوری وزیر خارجہ نامزد کر دیے گئے
-
کابینہ کو بٹھائیں گے وزیراعظم کو بلالیں گے یہ عدالتوں کا مینڈیٹ نہیں، وزیر قانون
-
سوشل میڈیا سے متعلق اتھارٹی کے قیام کیلئے رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کاپٹر کا سگنل سسٹم ممکنہ طور پر بند تھا.ترک وزیرٹرانسپورٹ کا انکشاف
-
ججز تقرری کیلئے سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا
-
ایرانی صدر کی موت پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم سوگ کا اعلان
-
الیکٹریکل انجینئرنگ ‘ مینجمنٹ ‘ مینجمنٹ اور اقتصادی ترقی کی منصوبہ بندی میں اور بین الاقوامی قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں رکھنے والے ایران کے قائمقام صدرڈاکٹر محمد مخبر دزفولی کون ہیں؟
-
پنجاب اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا ہتک عزت بل 2024ء مسترد کرنے کا اعلان
-
گرمی کی شدید لہر،وزارت صحت کی ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے ہدایات جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.