ضلع خیر پور کی انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج، پاک بحریہ اور رینجرز کو طلب کر لیا
پیر 3 اگست 2015 14:58
سکھر ۔3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) خیرپور ضلع سے سیلابی پانی گزر رہا ہے، خیرپور، صوبھوڈیرو، گمبٹ اور کنگری کے بیشتر گاؤں زیر آب آگئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے الرا جاگیر بند، جمشید بند زیرہ پوائنٹ، سجن مہیسر، راضی ڈیرو، بہارو، رپڑی سمیت دیگر تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے پاک فوج، پاک بحریہ اور رینجرز کو طلب کرلیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر خیرپورمنور علی مٹھانی، پاک فوج کے میجر عزیز نے انتظامی افسران کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاروائیوں میں سرگرم آرمی، نیوی، اسکاؤٹ اور ریونیو افسران اور عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے کچے کے علاقوں میں ریسکیو کا عمل تیز کیا جائے اور موٹر بوٹس اور دیگر کشتیوں کی مدد سے فوری طور پر زیر آب آنے والے افرادکو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ ان کو ریلیف کیمپوں میں صحت کی سہولیات کے علاوہ خوراک، جانوروں کی ویکسین اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی فوجی کارروائی: رفح چھوڑنے پر مجبور آٹھ لاکھ لوگ دربدر
-
چین پر یکطرفہ معاشی پابندیاں خارجہ پالیسی ہتھیار نہ بنائیں، دوہان
-
ہم نے خود ٹکٹ خریدے، حکومت نے کوئی مدد نہیں کی
-
پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے ملک میں کوئی بحران نہیں ہے
-
کرغستان سے پاکستانی طلبا کا انخلا شروع
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی پاکستان واپسی کے اخراجات اٹھانے کی پیش کش
-
جہانگیرخان ترین کی حکومتی راہداریوں میں واپسی
-
میری عمر بھی 50 سال ہے، مریم نواز کی ویڈیو وائرل،صارفین کا اظہار حیرانگی
-
پاکستان کو تباہ و برباد کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر مارشل لاء لگا دیا گیا، نواز شریف
-
پے درپے 3 ہیٹ ویووز کا الرٹ جاری
-
بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد و یقینی بنایا جائے‘بلاول بھٹو کا مطالبہ
-
وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.