شریف برادران کو لاہور سے دور علاقوں کی کوئی فکر نہیں ‘عمران خان

پیر 3 اگست 2015 16:09

روجھان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ شریف برادران کو لاہور سے دور علاقوں کی کوئی فکر نہیں ‘ کمیشن بنانے کیلئے میٹرو بنائی گئی ‘ کسانوں کی زمینیں بنانے کیلئے بند نہیں بنائے گئے ‘ پہلے دھرنے پھر انتخابات میں دھاندلی کے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کی جنگ لڑی ہے ‘ اب مظلوم پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑونگا ‘ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نااہل ہے میں کہتا ہوں کرپٹ بھی ہے ۔

(جاری ہے)

متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آپ کا علاقہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور یہ میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا ہے شریف برادران کو لاہور سے دور تمام علاقوں کی کوئی فکر نہیں ہے میاں برادران چھٹی بار اقتدار میں آئے اور سیلا ب کی تباہ کاریاں جاری ہیں انہوں نے کہاکہ انگیریزوں کے دور ان کے بنے ہوئے راستوں کو صاف کیا جائے تو پہاڑوں سے آنے والے پانی سے کوئی نقصان نہیں ہوگا انہوں نے کہاکہ راستے بند ہونے سے بار بار نقصان ہوتا ہے اور پانی پھیل جاتا ہے جس سے کسانوں کو شدید نقصان ہوتا ہے فصل تباہ ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کیلئے بند بن سکتے ہیں اور اس میں زیادہ پیسوں کی بھی ضرورت نہیں ہے ہمیں کسانوں کو بچانے اور بند بنانے کیلئے ارادہ کی ضرورت ہے پورا پاکستان کسانوں پر چلتا ہے انہوں نے کہاکہ کسان سارا سال محنت کرتا ہے دن رات محنت کی جاتی ہے کسانوں کے خرچے بھی بڑھتے جارہے ہیں دو سالوں سے کسان پستے آرہے ہیں اور پیداوار کی پوری قیمت نہیں ملتی ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب میٹرو پر خرچ کر دیئے ہیں اور اس سے کم پیسہ بند بنانے کیلئے خرچ ہونا تھا مگر لوگوں کی زمینیں ڈوب گئیں ‘ فصلیں تباہ ہوگئیں بند نہیں بنائے گئے

عمران خان نے کہاکہ بند بن جاتے توسوچیں پیداوار بھی بڑھتی اور پاکستان کو فائدہ بھی ہوجاتا انہوں نے کہاکہ میٹرو پر کمیشن بنتا ہے اور شاید بند بنانے پر اتنا پیسہ نہ بنتا کسان بیچارا مارا جارہا ہے اور کمیشن کیلئے دوسرے پراجیکٹ بنائے جارہے ہیں عمران خان نے کہا کہ پہلے ہماری توجہ الیکشن کے معاملے پر تھی کیونکہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی الیکشن کمیشن پر زور دیں گے وہ اپنا احتساب کرینگے اب وقت آگیا ہے عمران خان اپنے لوگوں کے پاس جائے ‘ کسان اور مزدورں کے حقوق کے نکلیں گے انہوں نے کہاکہ ایک جنگ دھرنے پر لڑی ہے ‘دوسری جنگ انکوائری کمیشن بنانے پر لڑی ہے اور اب ہم پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑینگے عمران خان نے کہاکہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نا اہل ہے میں کہتا ہوں الیکشن کمیشن کرپٹ بھی ہے عمران خان نے کہاکہ اپنے مظلوم طبقے کے ساتھ کھڑا ہونگا راجن کا دورہ کرونگا مزاری صاحب کے ساتھ کھڑے ہو کر سارے راجن پور میں پی ٹی آئی کو منظم کرینگے

متعلقہ عنوان :