سائنس کے مختلف شعبوں میں کچھ اقوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ،اس سلسلے میں فزکس کے معاملے میں یہ شکایت نمایاں نظر آتی ہے، پاکستان میں سائنسی انداز فکر کے فروغ اور آنے والی نسلوں کو سائنسی علوم سے بہرہ ور کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنا ہونگے
صدر ممنون حسین کاقائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سمر کالج نتھیاگلی برائے طبیعات وعصری تقاضے سے متعلق سیمینار سے خطاب
پیر 3 اگست 2015 21:20
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سائنس کے مختلف شعبوں میں تعلیم کے سلسلے میں دنیا کے بعض حصوں میں کچھ اقوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ،اس سلسلے میں فزکس کے معاملے میں یہ شکایت نمایاں نظر آتی ہے، پاکستان میں سائنسی انداز فکر کے فروغ اور آنے والی نسلوں کو سائنسی علوم سے بہرہ ور کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنا ہونگے۔
وہ پیر کو قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سمر کالج نتھیاگلی برائے طبیعات وعصری تقاضے سے متعلق سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں صرف وہی قومیں سربلند ہوتی ہیں اور عالمی بساط پر اپنے نقش ثبت کرتی ہیں جو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔(جاری ہے)
وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ صنعت و حرفت ، تجارت ، دفاع ہو یا معیشت کا میدان، ان شعبوں میں بھی ترقی اور سربلندی کا حصول سائنس اور ٹیکنالوجی ہی کا مرہون منت ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ نامساعد حالات اور کم وسائل کے باوجود پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شاندار ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ انھوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان میں سائنسی انداز فکر کے فروغ اور آنے والی نسلوں کو سائنسی علوم سے بہرہ ور کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنا ہونگے تاکہ ہماری نئی نسل سائنسی تصورات کو سمجھنے کی صلاحیت حاصل کرسکے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ ایٹمی توانائی کمیشن اور اس جیسے دیگر قومی ادارے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔صدر مملکت نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور دیگر ادارے حالات کی اونچ نیچ کی پروا کیے بغیر علمی سرگرمی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ ایسی صحت مند سرگرمیوں کے لیے ریاست کی حمایت انھیں ہمیشہ حاصل رہے گی۔ صدر مملکت نے امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ ایٹمی توانائی کمیشن اور پاکستان کے دیگر سائنسی اداروں کی اَن تھک محنت اور شاندار کارکردگی کے نتیجے میں عالمی سطح پر اِن کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا اور سائنسی تعلیم و تحقیق کے عالمی اداروں سرن انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، انٹرنیشنل سنٹر فار تھیوریٹیکل فزکس اور مشرق وسطیٰ کے ادارے سنکروٹران لائٹ برائے تجرباتی سائنس جیسی عالمی تنظیموں کا تعاون اوران کی رکنیت کا حصول ممکن ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.