سندھ میں سیلابی صورت حال کے باعث متاثرین کی حالت انتہائی ابتر ہے، گڈو اور سکھر میں پانی کی سطح مسلسل بڑھتی جا رہی ہے،جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی
پیر 3 اگست 2015 21:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلابی صورت حال کے باعث متاثرین کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے گڈو اور سکھر میں پانی کی سطح مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، کچے کا علاقہ مکمل زیر آب آچکا ہے۔ جماعۃ الدعوۃ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
مخیر حضرات آگے بڑھ کر متاثرین کے لیے کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سکھر کے موقع پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ سندھ کے مسؤل فیصل ندیم اور کراچی کے ضلعی مسؤلین حافظ کلیم اﷲ، محمد سمیع اﷲ اور افتخار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جماعۃ الدعوۃ کی جانب سے سکھر، گڈو، دادو، نوشہروفیروز و دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں خدمات میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.