جنرل پاشا تحریک انصاف کے ریکروٹمنٹ افسر تھے : وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2015 22:49

جنرل پاشا تحریک انصاف کے ریکروٹمنٹ افسر تھے : وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل پاشا تحریک انصاف کے ریکروٹمنٹ افسر تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا تحریک انصاف کے ریکروٹمنٹ افسر تھے۔

(جاری ہے)

شجاع پاشا اپنی سیاسی عزائم کیلئے کئی شخصیات سے ملے تھےجبکہ وہ اپنے سیاسی عزائم کا اظہار کھل کر کرتے رہتے تھے۔اس سلسلے میں اسد عمر نے بھی 2012 میں جنرل پاشا سے ملاقات کا اعتراف کیا تھا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کرنا جید صحافیوں کی ذمہ داری ہے۔ سیاست کا سبق ہے کہ کچھ معاملات میں وقت بہتر سبق لیتا ہے۔