سانحہ پشاور اور تحریک انصاف کے دھرنے کے بعد پاکستانی معیشت میں ڈرامائی تبدیلی آئی ،فوربزکادعوی
منگل 4 اگست 2015 16:16
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) امریکی بزنس میگزین ”فوربز“ نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ پشاور اور تحریک انصاف کے دھرنے کے بعد پاکستانی معیشت میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے ،پاکستان بہت جلد عالمی دنیا میں اگلا کولمبیا بن سکتا ہے ،دہشتگردی کو اکھاڑ پھینکنے کے قومی اور سیاسی عزم نے ملکی معاشی بنیادوں کو مزید مضبوط کردیا ہے ،عسکری اور سیاسی قیادت ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے مل کر کام کررہے ہیں،ملکی موجودہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) ملک میں جموریت کے استحکام کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے ،جموریت کی گاڑی درست سمت کی جانب گامزن ہے ۔
منگل کو امریکی بزنس میگزین ”فوربز“ میں چھپنے والے ایک مضمون میں ماہر اقتصادیات ڈینیل رندے نے لکھا ہے کہ پاکستان اگلے کولمبیا کی کامیاب کہانی بن سکتا ہے ۔(جاری ہے)
پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال ایک بڑی تبدیلی ہے ۔امریکہ کو پاکستان کو ایک مسئلے کے حل کے طور پر نہیں بلکہ ایک ممکنہ پارٹنر کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے ۔
دسمبر 2014 میں پشاور میں آرمی سکول پر دہشتگردوں کے حملے میں بچوں سمیت 145 افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں میں زمینی اور فضائی کاروائیوں کے دوران 157 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاکستان میں حکومت ،فوج اور عوام کے درمیان طالبان اور دیگر دہشتگرد گروپوں کیخلاف مضبوط اتفاق رائے موجود ہے ۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ایک قابل کابینہ کے ساتھ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے فوج کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔وزیراعظم نے جموریت کے ساتھ وابستگی اور استحکام کیلئے کافی کوششیں کی ہیں۔ڈینیل رندے نے لکھا ہے کہنوازشریف نے 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 162 روزہ دھرنے کے دوران تحمل کا مظاہر ہ کیا اور جارحانہ رویہ اختیار کرنے کے بجائے سمجھداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ایک آزاد جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جس کے نتائج حکومت کے حق میں آئے ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی درخواست پر فوج نے دھرنے کے شرکاء کو پرامن طریقے سے منتشر کرنے کی حوصلہ افزائی کی ۔فوج کی جانب سے موجودہ حکومت کے خلاف کسی بھی اقدام سے گریز اور مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرنے کے فیصلے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پاکستان اپنی نازک جموریت کو مزید مضبوط کرنے کے راستے پر گامزن ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.