جشن آزادی پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب رسہ کشی مقابلے9 اگست کو منعقد ہونگے ، تاج محمد

منگل 4 اگست 2015 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزاد ی کے سلسلے میں پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب رسہ کشی چیمپئن شپ نو اگست کو رنگ روڈ گراؤنڈ پر منعقد ہوگی جس میں پشاور ڈسٹرکٹ کے ساتھ رجسٹرڈ 30 سے زائد کلبز نے رجسٹریشن کرالی ہے ، ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ میں مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے اور اسی سلسلے میں پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کے مقابلے نواگست کو ترتیب دیئے ہیں جس میں تیس سے زائد کلبز شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام علی اور سیکرٹری قمرزمان کی ہدایت پر دیگرکھیلوں کی طرح رسہ کشی کے انٹر کلب مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی ایسوسی ایشن رسہ کشی کھیل کے فروغ کیلئے نہ صرف پشاور بلکہ پورے خیبرپختونخوا میں اقدامات کررہی ہے ۔اور بہت جلد تمام ڈسٹرکٹ کے مابین گرینڈ رسہ کشی مقابلے منعقد ہونگے جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔