پشاور،احتساب عدالت نے سرکاری اراضی کے میگا سکینڈل میں گرفتار سابق صوبائی وزیر مال سمیت 4 ملزمان کوجسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا
منگل 4 اگست 2015 18:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) پشاور کی احتساب عدالت نے سرکاری اراضی کے میگا سکینڈل میں گرفتار سابق صوبائی وزیر مال سید مرید کاظم سمیت چارگرفتار ملزمان کو 9دن کی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے تحویل میں دے دیاہے سابق صوبائی وزیر، اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت و سابق ڈسٹرکٹ ریوینیو آفیسر قیوم نواز، ڈسٹرکٹ ریونیو اینڈ سٹیٹ آفیسر ریاض محمداور اسسٹنٹ بورڈ آف ریوینیو گل حسن کو نیب نے گذشتہ روزگرفتار کیا تھا ملزمان کو منگل کے روز جج محمد ابراہیم خان کی احتساب عدالت میں پیش کیاگیا اور عدالت نے ملزمان کو 9روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کر دیا ملزمان کو نیب نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سال 2010 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں نیول فیمیلیز ریہبیلیٹیشن آرگنائزیشن کے لئے مختص1976کنال اراضی کو دوسری بہتر جگہ منتقل کر کے الاٹ کر نے اوراس میں سے 182کنال زمین کو غیر قانونی طور پر اپنے رشتہ داروں اور محکمہ کے افسران کے نام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے نیب ذرائع کے مطابق سال 2009میں بہاولپور کے نیول فیمیلیز ریہبیلیٹیشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرنے صوبائی حکومت کو ایک درخواست بھیجی گئی تھی کہ نیوی فوج کے خاندانوں کے لئے مختص زمین نا قابل کاشت اور بنجر ہے اس لئے ان کو دوسری جگہ قابل کاشت زمین الاٹ کی جائے جس کی منتقلی کی اختیارات صرف صوبہ کے وزیر اعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں تاہم سابق وزیر مال مرید کاظم نے وزیر اعلیٰ کے اختیارات کو بائی پاس کر کے ڈی آئی خان کی رہائشی اور کمرشل علاقوں میں1976کنال کی بہتر زمین نیوی کو الاٹ کر دی جس میں ملزم سابق وزیر نے182کنال اراضی اپنے رشتہ داروں اور محکمہ کے ملازمین کی نام کر دی ہے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.