پاکستانی گلوکارعدنان سمیع خان کوانسانی ہمدردی کی بنیادپر غیر معینہ مدت تک کے لیے بھارت میں رہنے کی اجازت مل گئی
عدنان سمیع خان کو غیر ملکیوں کے قانون برائے 1946کے سیکشن 3کے تحت ملک سے بے دخلی سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا ‘بھارتی وزارت داخلہ
منگل 4 اگست 2015 19:39
نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) پاکستانی گلوکارعدنان سمیع خان کوانسانی ہمدردی کی بنیادپر غیر معینہ مدت تک کے لیے بھارت میں رہنے کی اجازت مل گئی ۔ایک رپورٹ کے مطابق منسٹر آف اسٹیٹ برائے داخلہ کرن ریجیجو نے ہندوستانی لوک سبھا کو بتایا کہ عدنان سمیع خان کو غیر ملکیوں کے قانون برائے 1946کے سیکشن 3کے تحت ملک سے بے دخلی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 46سالہ عدنان سمیع خان نے رواں برس 26مئی کو بھارتی وزارت داخلہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھارت میں قیام کی درخواست کی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق غیر ملکیوں کے قانون برائے 1946کے سیکشن 3اے کے تحت عدنان سمیع خان کو ڈی پورٹیشن کے عمل سے استنیٰ دے دیا گیا ہے اور یہ حکم اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک اس حوالے سے دوسرے احکامات جاری نہ کیے جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.