صدیق الفاروق کی زیر صدارت اجلاس

اجلاس میں محکمہ کے سالانہ بجٹ،محکمے کے ترقیاتی بجٹ اور چیف انجینئر کے عہدہ کیلئے نئی آسامی کی بھی منظوری دی گئی محکمہ اس وقت13کروڑ50لاکھ روپے منافع میں جا رہا ہے ،2016ء دسمبر تک محکمہ کو ایک ارب کے منافع تک لے آئیں گے‘صدیق الفاروق

منگل 4 اگست 2015 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) متروکہ وقف املاک بورڈ کا292واں جبکہ نئے منتخب ہونے والے ممبران کا پہلا اجلاس چیئر مین صدیق الفاروق کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہوا۔اجلاس میں بورڈ کے ممبران نے محکمہ کے سالانہ بجٹ1ارب40کروڑ روپے کی منظوری دی،محکمے کے 51کروڑ70لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی،چیف انجینئر کے عہدہ کے لئے نئی آسامی کی بھی منظوری دی گئی،گذشتہ روز متروکہ وقف املاک بورڈ کا اجلاس مرکزی دفتر میں ہوا جس کی صدارت چیئر مین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کی اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ثقلین عباس ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ،سردار شام سنگھ ،الیاس خان ،نائلہ ظفر ،کرنل(ر) مبشر جاوید،کیپٹن (ر)محمد یونس درانی ،مسز عائشہ مصدق ،مکیش کمار کرارا،پیرازادہ اورنگزیب شاہ،سردار منور زمان ،سردار رمیش سنگھ اروڑا،محمد منصف جان اور چاروں صوبوں ،ریونیو اور فنانس ڈویثزن نے کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بورڈ کا اجلاس25آئٹمز پر مشتمل تھا جس کی منظوری بورڈ نے دی،اجلاس میں محکمہ کے سالانہ بجٹ1ارب40کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ محکمہ کے ترقیاتی بجٹ51کروڑ70ہزار روپے کی بھی منظوری دی گئی ، بورڈ نے پاکستان میں موجود اقلیتوں کے مقدس مقامات جس میں پنجہ صاحب،گوردوارہ گورونانک ننکانہ صاحب،کٹاس راس چوہا سیدن شاہ،انگلاج ماتا جی مندر،سعد بیلامندر سمیت دیگر مقدس مقامات کی تزئین وآرائش اور ان کے ترقیاتی کاموں اور کراچی میں ایک نئے مندر کی تعمیر کے لئے 1ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر چیئر مین بورڈ صدیق الفاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بورڈ اور محکمہ کے تعاون سے متروکہ وقف املاک کو جو کہ پچھلے4سالوں سے14کروڑ روپے خسارے میں جا رہا تھااسے منافع میں لے آئے ہیں اور اس وقت13کروڑ50لاکھ روپے منافع میں جا رہا ہے اور2016ء دسمبر تک محکمہ کو ایک ارب کے منافع تک لے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاہور میں تھیم پارک،ننکانہ کی ٹاؤن پلاننگ،اور دیگر ترقیاتی کاموں کے کے لئے ’’بزنس ڈویلپمنٹ سیل‘‘ قائم کیا ہے، بورڈ سے چیف انجینئر کی نئی آسامی کی منظوری بھی لی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ بورڈ اور کرایہ داروں سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں اس سلسلہ میں`17اور18اگست کو کراچی میں پہلی کھلی کچہری لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ لینڈ اور دیگر ریکارڈز کو کمپیوٹرائز کرنے کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں محکمہ کے اندر بہت زیادہ کرپشن کا سامنا ہے اس کی روک تھام کے لئے ہم دن رات کام کررہے ہیں اور ایک ہفتے کے اندر اندر اس سلسلہ میں کوئی بڑی خبر بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :