سول ہسپتال کراچی او پی ڈی کرپشن کا مرکز بن چکا ہے، مریضوں کیلئے ملنے والے کروڑوں روپے کے بجٹ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ،پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن

منگل 4 اگست 2015 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے سول ہسپتال کراچی یونٹ کے صدر عبداللہ ہنگورواور جنرل سیکرٹیری افتخار احمد بابو ،محمد جاوید ، مبارک علی، بابو منا، اشوک کنیا، آفتاب عالم ،ایشور ، و یگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سول ہسپتال کراچی او پی ڈی کرپشن کا مرکز بن چکا ہے مریضوں کیلئے ملنے والی کروڑوں روپیہ کے بجٹ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے کھلے عام دوائیں بیچی جارہی ہیں نان ٹیکنیکل اور غیر متعلقہ ملازمین کو سفارش پر اسٹور وں پر تعینات کر کے فائدے دیئے جارہے ہیںOPDاسٹور کا برا حال ہے کئی سالوں سے اس کا آڈٹ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی چیک بیلنس کا کو ئی نظام ہے ۔

افسران سے کرپشن و لوٹ مار کی شکایت کرتے ہیں تو وہ اپنی مجبوری بتاتے ہیں کہ ہم معلومات ہونے کے باوجود کچھ کہہ نہیں سکتے ۔

(جاری ہے)

جب افسران کرپٹ لوگوں کے آگے مجبور ہو جائیں تو ہسپتال اور مریضوں کا اللہ ہی حافظ ہے اخبارات نے کئی بار دواؤں کی چوری کی خبریں چلائیں لیکن افسران بالانے ملوث افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔جبکہ لیاری جنرل ہسپتال کراچی آئے ہوئے فارمیسٹ بھی بہتی گنگا مہں نہانے لگا۔

جناب 12بجے ڈیوٹی پر آنے کے باوجود اپنا حساب بھر پور لینے لگا ہے ۔عہدید اروں نے سیکرٹیری ہیلتھ ،وزیر صحت ،چیئرمین انٹی کرپشن ، ایف آئی اے، اورنیب سے پور زور مطالبہ کیا ہے کہ سو ل ہسپتال کراچی اور مریضوں کو کرپٹ ملازمین سے بچانے کیلئے فا لفور اقدامات کیئے جائیں عہدیداروں نے کہا کہ تھوڑا بہت رینجر ز کی کاروائیوں کی وجہ سے کرپٹ ملازمین میں خوف پیدا ہوا ہے لیکن دوائیوں کی چوری کا کاروبار اب بھی جاری و ساری ہے خدارا ادارے کو بچانے کیلئے فوری کاروائی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :