تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں واقع گاڑیوں کے شوروم کے پارٹنرکے خلاف جھوٹی درخواست دیدی
منگل 4 اگست 2015 23:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن مرکز میں واقع گاڑیوں کے شوروم کے پارٹنرکے خلاف جھوٹی درخواست دیتے ہوئے ہراساں کرنے پر ایس ایس پی اسلام آباد کو انصاف اور تحفظ کے لئے تحریری درخواست دیدی گئی ہے۔کارنرموٹرزجی نائن مرکز کے پارٹنردوست محمد نے ایس ایس پی اسلام آباد آفس میں دی گئی تحریری درخواست پر موقف اختیارکرتے ہوئے کہاہے کہ میں عرصہ 25سال سے مذکورہ شوروم پر کام کررہاہوں۔
جس کے گواہ آس پاس کے تمام شوروم والے اورمارکیٹ کے دیگر تاجربھی ہیں۔تاہم میراپارٹنرنورخان شوروم کے منشی راجہ تصدق کے ساتھ ملکر مجھے بیدخل کرنے کی کوشش کررہاہے۔اس سلسلے میں مجھے ہراساں کرنے کے لئے اس نے میرے خلاف متعلقہ تھانے میں ایک من گھڑت درخواست بھی دیدی ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب ان کی اصلیت یہ ہے کہ نور خان کے بھانجے اشتیاق کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے مقدمات درج ہیں جو پہلے اسی شوروم پر تھاجسے نورخان نے اب بیرون ملک فرار کروادیاہے۔
کچھ عرصہ پہلے نورخان نے کچھ نئے لوگون کو شوروم پر بیٹھانے کی کوشش کی۔میں نے اس کے بھانجے اشتیاق کے کاررناموں کی وجہ سے ایساکرنے سے منع کیاجس پر وہ میرے خلاف ہوگیااور ہمارے ہی منشی راجہ تصدق کے ساتھ مل کرمیرے خلاف متعلقہ تھانے میں من گھڑت درخواست دیدی ہے۔متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.