جمہوریت کے استحکام کے لئے پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں نہیں
وزیراعظم نواز شریف کاقومی اسمبلی میں خطاب
بدھ 5 اگست 2015 16:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں نہیں‘ مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لیں، اگر تحریک واپس نہ لی گئی تو جمعرات کو تحریک پر ہونے والی ووٹنگ میں حکمران جماعت اس کی مخالفت میں ووٹ دے گی‘ سپریم کورٹ کی طرف سے 18ویں اور 21 ویں آئینی ترمیم کے حق میں فیصلہ دیا، فوجی عدالتوں کے قیام کو جائز قرار دینے کے عدالتی فیصلے سے دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب کو تقویت ملے گی۔
وہ بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کررہے تھے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کے خطاب کو سراہتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پارلیمنٹ کی فتح اور بالادستی قرار دیا قبل ازیں وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اور آئینی تاریخ کا اہم دن ہے ، سپریم کورٹ نے 18 ویں اور 21 ویں ترمیم کو درست قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ججوں کا یہ تاریخ ساز فیصلہ ملک کے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کرے گا ، فوجی عدالتوں کو درست قرار دیا گیا ، تمام جماعتوں کو تحفظات تھے مگر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اسے ضروری قرار دیا گیا ، غیر معمولی اقدامات غیر معمولی حالات میں کرنا پڑتے ہیں ، اس فیصلے سے دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی ، اتفاق و اتحاد ہی ملک کو منزل کی طرف سے لے جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.