سپریم کورٹ فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں لیکن میری ذاتی رائے ان 6 ججز کے ساتھ ہے جنہوں نے مخالفت میں اختلافی نوٹ لکھا ہے
جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو
بدھ 5 اگست 2015 17:34
اسلام آباد ۔ 05 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اکیسویں آئینی ترمیم کے متعلق فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں لیکن میری ذاتی رائے ان 6 ججز کے ساتھ ہے جنہوں نے اس فیصلے کی مخالفت میں اختلافی نوٹ لکھا ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ان جماعتوں کے خلاف بول رہے ہیں جو انہیں پارلیمنٹ میں سپورٹ کررہی ہیں، عمران خان مجھے پرمٹ یا وزارت نہیں دے سکتے وہ میرے اوپر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں کسی کے رعب و دبدبے میں نہیں آیا میں دھرنے اور اس کی غلاظت کے خلاف ننگی تلوار ہوں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس تعلیم کا قلعہ ہیں ان کی کردار کشی کی جارہی ہے جبکہ مذہبی جماعتوں کو نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.