اسلام آباد : پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) نے تحاریک واپس لینے کا فیصلہ کر لیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اگست 2015 10:42
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اگست 2015 ء) : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے تحریک انصاف کے اراکین کے خلاف ڈی سیٹ کرنے سے متعلق تحریک واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ اور حکومت میں معاملات طے پا گئے ہیں، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کے اراکین کے خلاف تحریک واپس لے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اس معاملے پر اسپیکر سردار ایاز صادق اور الطاف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی نے تحریک انصاف اراکین کے خلاف تحریک کو واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی (ف) نے بھی پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کے لیے ”ہاں“ کر دی ہے. حکومتی وفد اور مولانا فضل الرحمان میں تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ نہ کرنے پر اتفاق ہوگیا، تاہم اب پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر نئی قرارداد لائی جائے گی، اسلام آباد میں وفاقی وزیر پرویز رشید کی سربراہی میں حکومتی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد سربراہ جے یوآئی تحریک انصاف کے خلاف تحریک واپس لینے پر آمادہ ہوگئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.