چترال گرم چشمہ روڈ کی مرمت اور بحالی کیلئے مقامی لوگوں نے کمر کس لی
جمعہ 7 اگست 2015 14:27
چترال۔07 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء )سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے والے گرم چشمہ روڈ کی مرمت اور بحالی کے لئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کا آغاز کردیا ہے مذکورہ روڈ کی تباہی کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا تھا اور لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں گھنٹوں لگ جاتے تھے ۔
(جاری ہے)
علاقے میں سیلاب آنے کی وجہ سے مذکورہ روڈ جگہ جگہ سے تباہ ہو گیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے علاقہ کے عمائدین نے فیصلہ کیا کہ گرم چشمہ روڈ کی مرمت اور بحالی اب فوری طور پر کی جائے تاکہ لوگوں کو آنے جانے کے سلسلے میں مشکلات کا خاتمہ ہو جس پر سینکڑوں مقامی لوگوں نے روڈ کی مرمت اور بحالی کے لئے کمر کس لی ہے ۔
اس حوالے سے مقامی لوگوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور دیگر ڈونر ایجنسیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حالیہ سیلاب کے باعث چترال کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی دوبارہ تعمیر کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں تاکہ چترال کے باشندوں کو ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کی بھی بھرپور امداد کی جائے ۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.