نئی دہلی : بھارتی سفارتکار اپنے میڈیا کے رویے پر پریشان ، سب کچھ صاف بتا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اگست 2015 15:16

نئی دہلی : بھارتی سفارتکار اپنے میڈیا کے رویے پر پریشان ، سب کچھ صاف ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اگست 2015ء) : بھارتی سفارتکار اپنے ہی میڈیا کے رویے سے پریشان ہو گئے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر مبینہ حملے میں الزام میں زیر حراست شخص پر بھارتی میڈیا کا رویہ دیکھ کر پریشان ہو گئے.

(جاری ہے)

ایک بھارتی سفارتکار نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صاحب اختیار ہوتے تو اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور غیر سنجیدہ خبریں دینے والے ٹی وی چینلز کے لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی ڈرامائی کہانیاں پیش کرنے والے رپورٹرز کے بھی منہ توڑ دیتے.

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا تھا کہ ادھم پور میں گرفتار کیا جانے والا نوجوان پاکستانی ہے . تاہم پاکستانی سرکاری حاکم کی جانب سے بھی اس خبر کی تردید کی گئی تھی.

متعلقہ عنوان :