چین آزاد کشمیر میں اپنی سرگرمیاں بند کرے ؛بھارت کا مطالبہ

جمعہ 7 اگست 2015 20:41

چین آزاد کشمیر میں اپنی سرگرمیاں بند کرے ؛بھارت کا مطالبہ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) بھارت نے چین سے مطالبہ کیاہے کہ وہ آزاد کشمیر میں اپنی سرگرمیاں بند کرے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے لوک سبھا کو اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چینی فوج کی موجودگی پر تشویش ہے بھارتی حکومت نے چین کو اس بارے میں اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے جبکہ چین سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں اپنی سرگرمیاں بند کردے انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ ہند خطے میں چینی بحری جہازوں اور آبدوزوں میں اضافے بارے بھی بھارت تشویش میں مبتلا ہے اور اس بارے میں بھی بیجنگ سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :