کارکن ایک وقت کا کھانا چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں ، قومی دولت ’’فینسی ‘‘منصوبوں کی بجائے انسانی زندگی کے تحفظ پر خرچ ہوتی تو المیے رونما نہ ہوتے ،پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی پارٹی رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان کے ٹرکوں کی پہلی کھیپ متاثرہ اضلاع کو روانہ، امدادی سامان کے ٹرک مظفر گڑھ، راجن پور میں شدید متاثرہ 25 یونین کونسلوں میں بھجوائے گئے
جمعہ 7 اگست 2015 22:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان کے ٹرکوں کی پہلی کھیپ گزشتہ روز متاثرہ اضلاع کو روانہ کر دی گئی۔ 15سو خاندانوں کیلئے خوراک اور ادویات راجن پور، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کی سیلاب سے شدید متاثرہ 25 یونین کونسلوں کی طرف روانہ کی گئی ہیں۔
اسلام آبادمیڈیا سیل کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ اور نائب ناظم اعلیٰ شاکر مزاری سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن ایک وقت کا کھانا چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ انہوں نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کارکنوں، عہدیداروں کو بطور خاص ہدایات دیں کہ وہ حسب توفیق متاثرین سیلاب کی مدد کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے مشکل کی اس گھڑی میں کوئی متاثرہ فرد یا خاندان بھوکا نہ سوئے اور سیلاب متاثرین کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.