سکردو اور مضافات میں شادیوں پر پٹاخے اور خطر ناک آتش گیر مواد کے دھماکوں اور ہوائی فائرنگ کے واقعات سے شہری

شدید ذہنی اذیت میں مبتلا

جمعہ 7 اگست 2015 22:31

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء ) سکردو اور مضافات میں شادیوں پر پٹاخے اور خطر ناک آتش گیر مواد کے داھماکوں اور کہیں کہیں ہوائی فائرنگ اور واقعات سے شہریوں کا شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔جبکہ ممنوعہ حرکات کے ذریعے لوگ ریاستی قوانین کی بھی دھجیاں اڑارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاجارہاہے کہ وہ اپنے وجود کااحساس دلاتے ہوئے شاہ بیاہ کے آرمیں قانون کومذاق بنانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔

شہریوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی کمزوریوں کے باعث شہراورگردونواح کے علاقوں میں خوفناک پٹاخوں کے دھماکے اورہوائی فائرنگ باقاعدہ فیشن بن چکاہے اوراب تو لوگ اسے شادیوں کالازمی رسم سمجھ کر معمولی بنالیاہے ۔

متعلقہ عنوان :