قوم پرستوں کی گوادرکاشغرروٹ کے حوالے سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے،جے یو آئی رہنماء

قوم پرست حکومت صوبے کے عوام کوپسماندگی کی جانب دھکیل رہے لیکن وہ اتناظلم کرے کہ کل وہ برداشت کرسکے،تربیتی کنونشن سے خطاب

جمعہ 7 اگست 2015 22:52

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام تربیتی کنونشن کاانعقاد اس لئے کرتی ہے تاکہ جمعیت کے کارکن اپنے آپ کواسلامی نظام کے نفاذ میں اپناکرداراداکرسکے قوم پرستوں کی گوادرکاشغرروٹ کے حوالے سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے قوم پرست حکومت صوبے کے عوام کوپسماندگی کی جانب دھکیل رہے لیکن وہ اتناظلم کرے کہ کل وہ برداشت کرسکے ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمد،صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرایڈووکیٹ ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ورکن قومی اسمبلی مولانامحمدخان شیرانی ،رکن قومی اسمبلی مولاناامیرزمان ،سابق گونرسیدفضل آغا،مولانانوارالدین،رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب ،عبدالواحد صدیقی حاجی حسن شیرانی ،جے ٹی آئی کے جلال شاہ اخوندزادہ اورضلعی امیرمولاناشمس الدین نے ژوب میں جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام مدرسہ مفتاح العلوم میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاکیاانہوں نے کہاکہ تربیتی کنونشن کے انعقاد کامقصد کارکنوں کی بہترتربیت ورہنمائی ہے تاکہ وہ معاشرے اوراس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں بہترطورپراپناکرداراداکرسکے دستک پروگرام کے تحت ہردروازے پردستک دے کرجمعیت کاپیغام عام کریں انہوں نے کہاکہ گوادرکاشغرشاہراہ پرقوم پرستوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے قوم اورلروبرپشتون کی بات کرنیوالے رائے ونڈ میں نوازشریف سے معاہدے کرکے قوم اورصوبے کوپسماندگی میں دھکیل رہے ہیں لیکن اتناظلم کریں جتناوہ کل برداشت کرسکیں انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ میں انتشارپھیل رہاہے ایک مسلمان دوسرے مسلمان کوقتل کررہاہے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ مساجد ومدارس اورشعائر اسلام کی حفاظت کریں انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب سے متعلق خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے ژوب شیرانی کوآفت زدہ قراردے کرجلد خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کی قراردادپاس کی صوبائی امیر نے امیرالمومنین ملاعمرکے لئے دعاکی ابوالحسین شاہ بخاری نے 170افراد کی جمعیت میں شمولیت کااعلان کیاضلع شیرانی کے امیرمولوی فیض محمد نے اجتماعی دعاکرائی جمال الدین شہید کے بھائی ظاہرخان حریفال نے صوبائی قائدین کوظہرانہ دیاکنونشن میں ژوب وشیرانی کے سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی۔