خدمت کارڈز کے اجراء کے فلاحی پروگرام پر پالیسی کے تحت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کیپٹن (ر) نسیم نواز
مستحق معذور افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کریں ،ڈویژنل کمشنر کی ہدایت
ہفتہ 8 اگست 2015 23:00
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) ڈویژنل کمشنر کیپٹن(ر) نسیم نواز نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مستحق معذور افراد کیلئے حکومت پنجاب کے خدمت کارڈز کے اجراء کے فلاحی پروگرام پر پالیسی کے تحت عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران جاری کی جس میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے زیرا ہتمام خدمت کارڈ کے اجراء کے پروگرام پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر ڈی سی اونورالامین مینگل،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کنور اعجاز خالق،اسسٹنٹ کمشنر مہر شفقت اللہ مشتاق اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ مستحق معذور افراد کو مالی امداد کی فراہمی کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کریں اس ضمن میں محکمہ صحت اور سماجی بہبود اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معذورافراد کی اہلیت اور استحقاق کا تعین کرنے کے لئے ڈس ایبل اسیسمنٹ بورڈ کا دائرہ تحصیل کی سطح پر وسیع کیا جائے اور ڈویژن بھر میں قائم رجسٹریشن سنٹرز کے بارے میں آگاہی کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اورنادار سے موصول ہونے والی معذور افرادکی فہرستوں کی بہتر انداز میں جانچ پڑتال کریں جبکہ نئی رجسٹریشن کے لئے بھی منظم طریقہ کار اختیار کیا جائے۔اس موقع پر بتایا کہ مستحق معذور افراد کو ایک ہزارروپے ماہوار کے حساب سے ہر تین ماہ بعد تین ہزار کی مالی امداد فراہم کی جائے گی جس میں نابالغ معذوروں کووالدہ کے نام پر مالی امداد جاری کی جائے گی اوریہ امداداے ٹی ایم کے ذریعے حاصل ہوگی جس کے لئے غیر روایتی اکاؤنٹس کھولے جائیں گے اور ہر اہل معذور افراد کو موبائل سم بھی جاری ہوگی جس پر پیغامات ارسال کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.